پاکستان میں پی ایس ایل کی پچز سب کو سپورٹ کرتی ہیں، سرفراز احمد

پاکستان میں پی ایس ایل کی پچز سب کو سپورٹ کرتی ہیں، سرفراز احمد
ملتان: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کل کے میچ میں پچ بہت اچھی تھی جب کہ پاکستان میں پی ایس ایل کی پچز سب کو سپورٹ کرتی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے شائقین کو اچھا میچ دیکھنے کوملے گا۔
سرفراز احمد کہتے ہیں کہ کل کے میچ میں ملتان کی پچ بہت اچھی تھی جب کہ پاکستان میں پی ایس ایل کی پچز سب کو سپورٹ کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کرنا بہت اچھا ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی کے بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں جب کہ گزشتہ پی ایس ایل کے فائنل میں محمد حفیظ مین آف دی میچ رہے تھے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ محمد نواز ایک اچھا کمبو ہے، ٹیم مضبوط ہے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم بھی بہت اچھی ہے لہذا ان سے اچھا مقابلہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھی پلاننگ کے ساتھ گراؤنڈ میں اتریں گے، کل کے میچ میں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ پاکستان میں پی ایس ایل کا پہلا میچ بہت اچھا ہوا جب کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کی کوالٹی بڑھتی جارہی ہے اور پچ بہت اچھی ہے۔
کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ جس طرح کل محمد رضوان نے بیٹنگ کی، تمام کپتانوں کی بھی کوشش ہوگی کہ اپنی ٹیم کے لیے اچھا کھیلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افتخار احمد کی پرفارمنس بہت اچھی ہے کیونکہ وہ مسلسل نو مہینوں سے اچھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کے فائنل کے ٹکٹ دو گھنٹے میں فروخت
کوئٹہ میں پشاور زلمی کے خلاف پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’نمائشی میچ میں لوگوں نے بہت پیار دیا، اگلے سیزن میں کوئٹہ میں بھی پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ کل ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی جب کہ ملتان سلطانز اپنا پہلا میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

