پی ایس ایل 8: پی سی بی کا ابتدائی طور پر گیارہ کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل 8: پی سی بی کا ابتدائی طور پر گیارہ کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے کمنٹری پینل میں ابتدائی طور پر گیارہ کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بڑی تعداد کے کمنٹری پینل کا فیصلہ بیک وقت دو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا
کمنٹری پینل میں مارک باؤچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس، بازید خان، طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو اور عروج ممتاز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پریزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ، کھلاڑی کوئٹہ پہنچنا شروع
ابتدائی پینل میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نام کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے لیے کمنٹری پینل کے ناموں کا اعلان پی سی بی آئندہ ایک دو روز میں کرے گا۔
پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا کا باقاعدہ طور پر آغاز تیرہ فروری کو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News