پاکستان، فلسطین کو شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن بن گیا

پاکستان، فلسطین کو شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن بن گیا
پاکستان نے فلسطین کو شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپین شپ جیت لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فلسطین کو شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپین شپ جیت لی ہے جس کے بعد پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری فائنل کے مہمان خصوصی تھے جب کہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی فائنل کے موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اپنی بیس بال ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی
دوسری جانب سری لنکا نے بنگلا دیش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ 27 جنوری سے اسلام آباد میں جاری تھی جس میں فلسطین، بنگلادیش، نیپال، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں شامل تھیں۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم 27 جنوری کو واہگہ بورڈر کے ذریعے پاکستان پہنچی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News