آسٹریلوی کرکٹر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پر پی ایس ایل کو ترجیح دینے لگے

آسٹریلوی کرکٹر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پر پی ایس ایل کو ترجیح دینے لگے
آسٹریلوی پیسر اینڈریو ٹائے نے مارش ون ڈے کپ میں اپنی ڈومیسٹک ٹیم ویسٹرن آسٹریلیا سے کھیلنے کی بجائے پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔
آسٹریلیا کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائے پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے جب کہ وہ آسٹریلیا میں جاری مارش ون ڈے کپ میں بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔
اینڈریو ٹائے کی غیر موجودگی ٹائٹل کے دفاع میں ان کی ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگی۔ 36 سالہ کھلاڑی کا ویسٹرن آسٹریلیا سے کوئی معاہدہ نہیں لیکن وہ وائٹ بال گیمز میں ان کی پلیئنگ الیون کا باقاعدہ حصہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایلکس ہیلز کے بعد مزید انگلش پلیئر پی ایس ایل کو قومی فرض پر ترجیح دینے لگے
پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کا پہلا مقابلہ آج پشاور زلمی کے خلاف نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انگلش بلے باز ایلکس ہلز نے قومی فرائض پر پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کھیلنے کو ترجیح دی تھی جب کہ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ایک لاکھ 45 ہزار پاؤنڈز کا معاہدہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

