نسیم شاہ اعزازی پولیس آفیسر بن گئے
کوئٹہ: بلوچستان پولیس نے نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی بنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان پولیس نے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے جب کہ انہیں اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے 36 بین الاقوامی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے 74 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا پولیس نے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔
پشاور میں خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News