نمائشی میچ؛ افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے

نمائشی میچ؛ افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے
کوئٹہ: بگٹی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ جاری ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 185 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں 27 سال بعد کرکٹ کی واپسی، تماشائیوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا
ابتدا میں کوئٹہ کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی لیکن بعد ازاں افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے ٹیم کو سہارا دیا اور اپنی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پشاور کو جیت کے لیے بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔
میچ کا 19 واں اوور پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے کروایا جن کو افتخار احمد نے 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Advertisement6️⃣ sixes in an over 🤯#IftiMania continues! 😎🔥#PurpleForce #QGvPZ pic.twitter.com/369uETmpnO
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 5, 2023
ویڈیو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا جب کہ ٹوئٹر پر بھی ’افتی مینیا‘ کا ٹرینڈ زیر گردش ہے جس میں صارفین افتخار احمد کی بلے بازی کی تعریف کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بڑا مقابلہ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا اعلان
یاد رہے کہ 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ پشاور نے 5 اوورز میں 60 رنز بنالیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News