Advertisement

رکی پونٹنگ کی تعریف پر بابر اعظم کا جواب

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کی جانب سے تعریف کیے جانے پر کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ پاکستانی اسٹار مستقبل میں مزید ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کے ان الفاظ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو کے حوالے سے ایک پروگرام میں سنجنا گنیسن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اسٹار بابر اعظم اپنے کیرئیر کے بقیہ عرصے میں اور بھی زیادہ ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو ابھی تھوڑی بہت مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ چار سالوں میں عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پہلی بار ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی مسلسل دوسرے سال جیتی ہے۔

آئی سی سی ریویو پروگرام میں رکی پونٹنگ کہتے ہیں کہ مجھے اسے کھیلتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے میرے خیال میں بہتری کی کچھ گنجائش ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اسے بہتر ہوتا دیکھوں گا۔

Advertisement

اپنی اس تعریف پر بابر اعظم نے کہا کہ رکی پونٹنگ نے جو کچھ کہا ہے اس کو سن کر بہت خوشی ہوئی ہے اور یہ الفاظ انہیں مزید اعتماد فراہم کریں گے۔

Advertisement

بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل کو بتایا کہ جب کوئی لیجنڈری کھلاڑی آپ کو داد دیتا ہے تو آپ کو اعتماد ملتا ہے اور آپ بہتر بننے کی کوشش کرتے ہیں۔”

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب اتنا بڑا کھلاڑی مثبت تبصرے کرتا ہے تو اس سے آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ کے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ اتنا بڑا کھلاڑی آپ کے بارے میں اچھی بات کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version