Advertisement

پی ایس ایل کی نئی ٹرافی کی رونمائی کل ہو گی

پی ایس ایل

پی ایس ایل کی نئی ٹرافی کی رونمائی کل ہو گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے بنائی گئی نئی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس سے قبل پی ایس ایل ٹرافی سات ایڈیشن تک برقرار رہی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں ہوگی۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

Advertisement

تقریب میں پی ایس ایل فرنچائزز کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔ مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور فرنچائزز کے نمائندے بھی تقریب میں شامل ہوں گے۔

مزید  پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا

پی ایس ایل  کی نئی ٹرافی کو پہلے سےزیادہ دیدہ زیب بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ٹرافی کے اسٹار کو 24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 13  فروری کو  ملتان میں ہو گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version