ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد کا سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بیٹر منیبہ علی نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی
ندا ڈار نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی اور انیسہ محمد کی وکٹوں کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔
AdvertisementCongratulations! 👏@CoolNidadar equals Anisa Mohammed's record of most wickets taken in Women's T20Is. #T20WorldCup | #BackOurGirls | #PAKvWI pic.twitter.com/AQ5vXre68l
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 19, 2023
ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ندا ڈار اور انیسہ محمد کے ساتھ آسٹریلیا کی میگن شوٹ اور ایلیس پیری 122، 122 وکٹیں حاصل کر کے تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی
یاد رہے کہ ندا ڈار نے ستمبر 2010 میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد وہ 129 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 125 وکٹیں حاصل کرچکی ہیں اور 1676 رنز بھی بنا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News