Advertisement

قاسم اکرم پی ایس ایل میں میچ وننگ پرفارمنسز دینے کے لیے پرامید

قاسم اکرم پی ایس ایل میں میچ وننگ پرفارمنسز دینے کے لیے پرامید

قاسم اکرم پی ایس ایل میں میچ وننگ پرفارمنسز دینے کے لیے پرامید

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر قاسم اکرم پی ایس ایل 8 میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ وننگ پرفارمنسز دینے کے لیے پر امید ہیں۔

قاسم اکرم کا خیال ہے کہ پی ایس ایل میں زبردست کارکردگی قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے امکانات کو بڑھانے میں مدد دے گی۔

قاسم اکرم کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم کراچی کنگز پچھلے سال سخت سیزن کے باوجود رواں سیزن میں چیمپئن ٹیم بن کر ابھرے گی جب کہ انہوں نے ٹیم کمبی نیشن کو کلیدی عنصر قرار دیا۔

رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم اکرم کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے پی ایس ایل بہت اہمیت کا حامل ہے جب کہ میری نظر بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں پر ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کو ریکارڈ فتوحات دلوانے میں مدد فراہم کروں گا جب کہ آپ جانتے ہیں کہ جو یہاں پرفارم کرتا ہے وہ براہ راست قومی ٹیم میں جاتا ہے۔

قاسم اکرم آسٹریلیا کے وکٹ کیپر و بلے باز میتھیو ویڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے، عمران طاہر اور شعیب ملک جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملنے پر بھی بہت پرجوش ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا مجموعہ بہت اچھا ہے، تمام کھلاڑی بہت اچھے ہیں اور اس بار ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

کراچی کنگز کے کھلاڑی اپنے سابق کپتان بابر اعظم کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ بابر اعظم رواں سیزن میں پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔

آل راؤنڈر کہتے ہیں کہ ’بابر اعظم اس سے قبل ہماری ٹیم کا حصہ تھے جب کہ اب وہ پشاور زلمی کی قیادت کریں گے اور ہم انہیں ہرانے کی پوری کوشش کریں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’محمد عامر سب سے تجربہ کار بولر ہیں جب کہ شعیب ملک ایک تجربہ کار بلے باز ہیں اور ان دونوں کی ٹیم میں موجودگی سے بہت فائدہ ہوگا‘۔

واضح رہے کہ آج سے ملتان اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا آغاز ہونے جارہا ہے جب کہ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version