پی ایس ایل 8؛ کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

پی ایس ایل 8؛ کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز 13 فروری سے ہونے جارہا ہے جس کے لیے کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی جس کے بعد لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 8 کے میچز ملتان کے علاوہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جو 13 فروری سے 19 مارچ کے دوران ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں تین دن باقی
13 فروری سے 26 فروری کے دوران ملتان اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے جب کہ 26 فروری سے 19 مارچ کے دوران راولپنڈی اسٹیڈیم اور ملتان اسٹیڈیم میں ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔
تاہم پی ایس ایل 8 کے لیے کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔
کراچی کنگز کی ممکنہ پیلئنگ الیون
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کریں گے جب کہ دیگر اسکواڈ میں شرجیل خان، جیمس ونس، میتھیو ویڈ، حیدر علی، شعیب ملک، قاسم اکرم، محمد عامر، اینڈریو ٹائی، عمران طاہر اور میر حمزہ شامل ہوں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ممکنہ پلیئنگ الیون
اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے فرائض بدستور شاداب خان انجام دیں گے، دیگر اسکواڈ میں ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، رسی وین ڈر ڈوسن، اعظم خان، آصف علی، وسیم جونیئر، فہیم اشرف، ٹام کرن، حسن علی اور ذیشان ضمیر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پشاور زلمی کی ممکنہ پلیئنگ الیون
رواں سیزن میں پشاور زلمی کی قیادت قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کریں گے، دیگر اسکواڈ میں محمد حارث، شیرفین رتھرفورڈ، حسیب اللہ خان، جیمز نیشم، روومین پاول، عامر جمال، وہاب ریاض، مجیب الرحمان، عثمان قادر اور سلمان ارشاد کو شامل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

