Advertisement

نئی ذمہ داری کو قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا، شاداب خان

افغانستان سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر کیے جانے والے شاداب خان کا کہنا ہے کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ  میں پاکستان ٹیم کا کپتان بننے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

شاداب خان نے کہا کہ  نئے کھلاڑیوں کے ٹیم میں جگہ بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کھلاڑی اس ٹارگٹ کے ساتھ کھیلنا شروع کرتے ہیں کہ اعلیٰ سطح پر جائیں۔ اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔

شاداب خان نے کہا کہ  یہ ایک نوجوان ٹیم ہے اور میں بہت پرجوش ہوں۔ نوجوان ٹیم میں انرجی ہوتی ہے کوشش کروں گا کہ یہ انرجی خود بھی لوں ، یہ ایک دلچسپ سیریز ہو گی۔

انہوں نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی کہ  ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں ۔

شاداب خان نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ جس طرح پی ایس ایل کے میچز دلچسپ ہوئے یہ سیریز بھی اسی طرح ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version