لنکا پریمئیر لیگ؛ بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان نہ بنانے پر مداح حیران

لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کولمبو اسٹرائیکرز بابراعظم کی جگہ نروشن ڈکویلا کو ٹیم کا نیا کپتان نامزد کرنے پر فینز حیران رہ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لنکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز کولمبو اسٹرائیکرز نے فینز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان کیا، جس کے بعد بابراعظم کے مداحوں نے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کی جانب سے وسیع تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
قبل ازیں کولمبو اسٹرائیکرز کی ٹیم نے 11 جون کو ہونے والے ڈرافٹ میں بابراعظم کو براہ راست ٹیم کا حصہ بنایا تھا، جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ ٹیم کی قیادت بابر کے سپرد ہوگی تاہم فرنچائز نے نروشن ڈکویلا کو کپتان نامزد کیا۔
Rule the pitch, reign the jungle! Our captain is ready to lead the charge. @NiroshanDikka
Advertisementඑකෙන්ම Dikka මචං! Our home, team spirit eka 💜 #TheBasnahiraBoys #ColomboStrikers #HouseOfTigers #StrikeToConquer #LPL2023 #NiroshanDickwella pic.twitter.com/sLJyAQ9fYx
— Colombo Strikers (@ColomboStrikers) July 27, 2023
کولمبو اسٹرائیکرز کی فرنچائز میں بابراعظم، امام الحق کے علاوہ نسیم شاہ، وہاب ریاض، افتخار احمد اور محمد نواز کولمبو اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے باعث قومی کرکٹرز لیکن لیگ میں جزوی طور پر دستیاب ہوں گے، ایونٹ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

