Advertisement

شاداب خان نے شارجہ پریس کانفرنس کے تنازع پر وضاحت پیش کردی

شاداب خان نے شارجہ پریس کانفرنس کے تنازع پر وضاحت پیش کردی

شاداب خان نے شارجہ پریس کانفرنس کے تنازع پر وضاحت پیش کردی

قومی کرکٹر شاداب خان نے بابر اعظم اور شارجہ پریس کانفرنس کے تنازع پر کھل کر بات کردی ہے۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے ایک مقامی نیوز چینل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں بابر اعظم کو پاکستانی ٹیم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے بابر اعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کے کپتان اب کوہلی کے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ ’’بابر اعظم نے پاکستان کے لیے قابل ذکر پرفارمنس دی ہیں، خاص طور پر جس طرح سے وہ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلتے ہیں۔ وہ آہستہ آہستہ ویرات کوہلی کے بنائے گئے تمام ریکارڈز کو توڑ رہے ہیں اور انہیں پیچھے چھوڑ رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان ٹیم میں دوستی کی کوئی جگہ نہیں، اگر ایسا ہوتا تو کیا بابر اپنے بھائیوں کو ٹیم میں کھیلنے کو ترجیح نہ دیتے؟ ہم سوشل میڈیا کے دور میں جی رہے ہیں اور آج کی دنیا میں کوئی چیز چھپی نہیں رہ سکتی‘‘۔

Advertisement

شاداب خان نے کہا کہ مجھے پہلے نہیں معلوم تھا کہ آپ جتنے بڑے کھلاڑی ہوں گے آپ کو اتنی ہی زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا، افغانستان کے خلاف سیریز کے دوران پریس کانفرنس میں بابر اور رضوان کے بارے میں میرے جواب کو بھی غلط سمجھا گیا‘‘۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے بابراعظم اور محمد رضوان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’سیریز ہارنے کے بعد اب سب کو بابر اور رضوان کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا‘‘۔

ان کے اس بیان کے بعد سے انہیں وائٹ بال کرکٹ کے نائب کردار سے ہٹائے جانے کی باتیں ہو رہی تھیں۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم نے ان کی حمایت کی اور پی سی بی کو سفارش کی کہ وہ شاداب خان کو محدود اوورز کے فارمیٹ میں نائب کپتان برقرار رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version