پاک افغان ون ڈے سیریز کس مقام پر کھیلی جائے گی؟ اعلان ہوگیا

پاک افغان ون ڈے سیریز کس مقام پر کھیلی جائے گی؟ اعلان ہوگیا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان سری لنکا میں نیوٹرل مقام پر پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا جو کہ اگست کے تیسرے ہفتے ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی۔
سری لنکا کا انتخاب آئندہ ایشیا کپ 2023 کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جو 30 اگست سے 17 ستمبر کے دوران کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سیریز سری لنکا میں کرانے کا فیصلہ
ایشیاکپ 2023 کی میزبانی پاکستان کررہا ہے لیکن ایشیا کپ کا دوسرا مرحلہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا اور ایشیا کپ سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز سے دونوں ٹیموں کو تیاری کے لیے مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ سیریز کا باضابطہ شیڈول ابھی جاری ہونا باقی ہے، تینوں میچز اگست کے تیسرے ہفتے میں ہونے کی امید ہے۔
سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ مذکورہ سیریز کے حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’’ہم افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں، چونکہ وہ بہت دلچسپی رکھتے ہیں اس لیے مجھے امید ہے کہ ہم کامیاب ہوجائیں گے لہذا ہمیں اپنے ایشیائی ممالک اور دیگر ممالک کی مدد کرنے میں خوشی ہوگی‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ افغانستان ون ڈے سیریز کا اعلان ہوگیا
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیل رہی ہے جس کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے گال ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/141991/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/141991/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

