پاک افغان سیریز سری لنکا میں کرانے کا فیصلہ

پاک افغان سیریز
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا ایشیاکپ 2023 سے قبل پاکستان کے خلاف افغانستان کی تین ون ڈے میچز پر مشتمل ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ سے رابطہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی ہے جب کہ تینوں ون ڈے میچز ایک ہی مقام اور اسٹیڈیم میں کرائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ افغانستان ون ڈے سیریز کا اعلان ہوگیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابل میں مقیم افغانستان کرکٹ بورڈ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ’’چونکہ افغانستان کے پاس کوئی اسٹیڈیم موجود نہیں، اس لیے سری لنکا میں کھیلنا ایشیاکپ اور اس کے بعد ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری ہوگی‘‘۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہم ان میچز کی میزبانی متحدہ عرب امارات یا قطر میں کرنے کے خواہاں تھے لیکن وہاں کی آب و ہوا اور شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں ہوا‘‘۔
واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں دونوں ٹیموں کے درمیان شارجہ میں تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی تھی جسے افغانستان نے 2-1 سے اپنے نام کیا تھا۔
دونوں ممالک کے درمیان مذکورہ سیریز ایشیا کپ 2023 کی تیاری کا کام کرے گی۔
یاد رہے کہ ایشیاکپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جانا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت نو میچز سری لنکا میں کھیلے جانے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/182080/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/182080/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

