Advertisement

بہتر کپتان کون سرفراز یا بابر؟ عمر گل نے بتادیا

بہتر کپتان کون سرفراز یا بابر؟ عمر گل نے بتادیا

بہتر کپتان کون سرفراز یا بابر؟ عمر گل نے بتادیا

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے سرفراز احمد کو بابر اعظم سے بہتر کپتان قرار دے دیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کا خیال ہے کہ سرفراز احمد بابر اعظم کے مقابلے میں بہتر کپتان ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کیے ہیں، قومی ٹیم نے 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی اور لگاتار 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتوحات حاصل کی تھیں۔

دوسری جانب جب عمر گل سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی میں سے کسی ایک الٹے ہاتھ کے بولر کا انتخاب کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے محمد عامر کو منتٰخب کیا۔

گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں عمر گل نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے اس وقت حیرت ہوئی جب محمد عامر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ جب کھلاڑیوں کی کارکردگی کم ہوتی ہے تو انہیں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ڈراپ ہونے کی وجہ آپ ہمیشہ کسی مخصوص کوچ یا فرد پر الزام عائد نہیں کرسکتے۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ کسی پر الزام لگانے کے بجائے بہتر ہے کہ اپنے آپ کو جوابدہ سمجھیں اور ذمہ داری قبول کریں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’’جب آپ خود پر الزام لگاتے ہیں تو یہ ترقی کا ایک موقع بن جاتا ہے۔ ان چیلنجز کو قبول کرنے سے بالآخر آپ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version