Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکن سرزمین پر سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دو میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

سری لنکا میں پاکستان کی یہ 10 ویں جیت ہے جس کے بعد قومی ٹیم اب سری لنکا میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیموں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

یہ پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ سری لنکا روایتی طور پر مضبوط ہوم ٹیم ہے۔

پاکستان ٹیم نے سری لنکا میں کل 26 میچز کھیلے جس میں 10 میں کامیابی حاصل کی جب کہ دوسرے نمبر پر انگلینڈ ہے جو 18 میچز کھیل کر 9 میں کامیابی حاصل کرچکا ہے جب کہ بھارت 24 میچز میں سے 9 میں کامیاب رہا ہے۔

سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب پاکستانی کپتانوں کے ایک ایلیٹ گروپ میں شامل ہوگئے ہیں کیونکہ ان کی قیادت میں قومی ٹیم 9 ٹیسٹ میچز میں سے 7 میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

Advertisement

پاکستانی کپتانوں میں سرفہرست مصباح الحق کا نام ہے کیونکہ ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے 32 میچز میں سے 13 میں فتوحات حاصل کی تھیں۔

Advertisement

علاوی ازیں سلیم ملک اور وسیم اکرم بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن کی قیادت میں قومی ٹیم نے بالترتیب 9 اور 16 میچز کھیل کر 6-6 میچز میں فتح حاصل کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/225439/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/225439/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version