Advertisement

عبدالرزاق نے مصباح الحق کو دوبارہ بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان ظاہر کردیا

عبدالرزاق نے مصباح الحق کو دوبارہ بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان ظاہر کردیا

عبدالرزاق نے مصباح الحق کو دوبارہ بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان ظاہر کردیا

پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں موجودہ صورت حال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالرزاق نے پی سی بی کی قیادت میں مسلسل تبدیلیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے منصوبہ بندی کے عمل میں خلل پڑتا ہے اور فیصلہ سازی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ ’’دیکھیں پی سی بی کی موجودہ صورت حال کافی غیرمستحکم ہے، کبھی ایک چیئرمین آرہا ہے تو کبھی دوسرا چیئرمین آرہا ہے اور اس سے منصوبہ بندی میں خلل پڑتا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’پی سی بی کے سربراہ کی حالیہ تبدیلی کے بعد اب میں سمجھتا ہوں کہ وہ ابھی کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔ تاہم مجھے لگتا ہے کہ مصباح الحق کے پاس دوبارہ پاکستانی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے کا اچھا موقع ہے‘‘۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے ستمبر 2019 میں ٹیم سلیکشن اور کوچنگ کی دوہری ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔

مکی آرتھر کی رہنمائی میں پاکستان کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرنے کے سبب مصباح الحق کو چند ماہ بعد تین سال کی مدت کے لیے کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement

تاہم ستمبر 2021 میں رمیز راجہ کے پی سی بی کے چیئرمین بننے کے بعد مصباح الحق نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version