اگر اسامہ میر کی وجہ سے مجھے باہر بیٹھنا پڑے تو کوئی اعتراض نہیں، شاداب خان

اگر اسامہ میر کی وجہ سے مجھے باہر بیٹھنا پڑے تو کوئی اعتراض نہیں، شاداب
پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان نے اسامہ میر کی غیر معمولی فارم کی تعریف کی اور ضرورت پڑنے پر باصلاحیت اسپنر کے لیے راستہ بنانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے تمام کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اسامہ میر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس سے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے، اگر اسامہ میر کو کھلانے کے لیے مجھے باہر بیٹھنا پڑے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسامہ میر کچھ میچز میں کارکردگی نہ دکھاسکے اور اس کی وجہ سے انہیں ڈراپ کیا گیا تو ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔
قومی کرکٹر نے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ اسپنرز کے درمیان صحت مند مقابلہ ہوتا ہے جس کا بالآخر پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے۔ مجھے کبھی خوف نہیں ہوا کہ کوئی میری جگہ لے گا کیونکہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے۔
24 سالہ نوجوان کھلاڑی ٹیم میں اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
شاداب خان کہتے ہیں کہ ’’میں نے متعدد انجریز کا تجربہ کیا ہے۔ میں بحالی کے دوران اپنی جگہ کھونے سے کبھی نہیں ڈرتا ہوں۔ میرا ارادہ ہمیشہ ٹیم کے لیے اچھا رہا ہے اور میں واحد ہوں جو فارم میں موجود اسپنر کو موقع فراہم کرتا ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ اسامہ میر نے وائٹلٹی بلاسٹ 2023 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے ووسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7.29 کی متاثر کن اکانومی ریٹ کے ساتھ 11 میچز میں 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News