Advertisement

حارث رؤف کی ریٹنگ پر محمد عامر کا ردعمل

حارث رؤف کی ریٹنگ پر محمد عامر کا ردعمل

حارث رؤف کی ریٹنگ پر محمد عامر کا ردعمل

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے حارث رؤف کی جانب سے وہاب ریاض کو پسندیدہ بولر قرار دینے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد عامر نے حارث رؤف کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر ایک کی ذاتی ذاتی پسند ہوتی ہے۔

لیجنڈری لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے 31 سالہ کھلاڑی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ذاتی ترجیحات افراد کی رائے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں اس چیز کو مثبت طور پر لیتا ہوں کیونکہ ہر کسی کا اپنا ذاتی پسندیدہ کھلاڑی ہوتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے میرے پسندیدہ بولر وسیم اکرم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے کتنے ہی بڑے بولر آئے لیکن وسیم اکرم ہمیشہ میرے پسندیدہ رہیں گے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں کسی دوسرے کو ناپسند کرتا ہوں۔

Advertisement

محمد عامر کہتے ہیں کہ بولرز میں حارث رؤف کی وہاب ریاض ذاتی پسند ہوسکتے ہیں اور میرے خیال میں یہ ان کی رائے ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک مقامی ٹی وی ٹاک شو کے دوران حارث رؤف سے پوچھا گیا تھا کہ وہاب ریاض یا محمد عامر میں سے کون سا پاکستانی فاسٹ بولر بہتر ہے۔

سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا تھا کہ وہاب ریاض محمد عامر سے بہتر بولر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version