ایشین چیمپئینز ٹرافی؛قومی ٹیم کو تاحال بھارت روانہ ہونے کی اجازت نہ مل سکی

کرکٹ ورلڈکپ کی طرح بھارت میں ہونے والا ایشینز چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ زور پکڑنے لگا۔
پاکستان ہاکی ٹیم تاحال حکومت پاکستان سے بھارت میں ہونے والا ایشینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں اجازت کی منتظر ہے ۔
کل آخری ورکنگ ڈے کے باوجود این او سی کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ) ایف کو نہیں بتایا گیا۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کی 21 جولائی کو بھارت روانگی ہے۔
وزارت داخلہ نے بھی این او سی جاری کر دیا ہے جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے این او سی آج بھی جاری نہ ہو سکا۔
پی ایس بی کے ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی این او سی جاری کرے گی تو فیڈریشن کو آگاہ کر دیں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 3 اگست سے بھارتی شہر چنئی میں شروع ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/417874/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/417874/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News