Advertisement

ایمرجنگ ایشیاکپ؛ کوچ نے بھارت کے خلاف جیت کا راز بتادیا

ایمرجنگ ایشیاکپ؛ کوچ نے بھارت کے خلاف جیت کا راز بتادیا

ایمرجنگ ایشیاکپ؛ کوچ نے بھارت کے خلاف جیت کا راز بتادیا

پاکستان شاہینز کے کوچ محمد مسرور نے ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف جیت کے دو اہم راز بتادیے ہیں۔

پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 128 رنز کے بڑے مارجن شکست دی جس میں سفیان مقیم اور طیب طاہر نے اہم کردار ادا کیا جب کہ دونوں کھلاڑیوں کو گروپ مرحلے کے میچ میں آرام کروایا گیا تھا۔

پاکستان شاہینز کے کوچ محمد مسرور نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف ٹیم کی جیت کی وجہ انہیں دو کھلاڑیوں کو قرار دیا ہے۔

محمد مسرور کہتے ہیں کہ دونوں کھلاڑی بھارت کے لیے “سرپرائز پیکج” تھے اور ٹیم میں ان کی شمولیت سے بڑا فرق پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گروپ مرحلے کے میچ میں سفیان مقیم اور طیب طاہر کو آرام دیا تھا کیونکہ قومی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی تھی۔

محمد مسرور کہتے ہیں کہ ’’ہم نے گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت کے خلاف اپنی پوری طاقت کی ٹیم نہیں کھلائی کیونکہ ہم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے تھے۔ ہم نے سفیان مقیم اور طیب طاہر دونوں کو آرام دیا اور وہ آج بھارت کے لیے سرپرائز پیکج ثابت ہوئے‘‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ 187 رنز پر پاکستان کی پانچ وکٹیں گرچکی تھی اور قومی ٹیم مشکلات سے دوچار تھی تاہم طیب طاہر نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 12 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے جب کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 152.11 کے ساتھ متاثر کن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل: دفاعی چیمپئن پاکستان کو مضبوط حریف بھارت کا چیلنج درپیش

بھارت نے اننگز کی شروعات اچھی کی اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے 7 اوورر میں 64 رنز بنائے تاہم سفیان مقیم نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں جن میں ابھیشیک شرما، یش دھول اور ہرشیت رانا شامل تھے۔

انہوں نے 10 اوورز میں 66 رنز دیے جب کہ طیب طاہر کی سنچری اور سفیان مقیم کی بولنگ قومی ٹیم کی جیت کے اہم عوامل ثابت ہوئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/467778/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/467778/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version