Advertisement

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے تاہ جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔

مارنوس لابوشین دو اور جوئے روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور چھٹے نمبر پر آگئے، ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے جب کہ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی رینکنگ میں پانچ درجے بہتری آئی ہے اور وہ 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ چار درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، مچل اسٹارک کی رینکنگ میں تین درجے ترقی ہوئی اور وہ 11ویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version