Advertisement

ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ!

سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کتپان دیموتھ کرونا رتنے نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیموتھ کرونا رتنے نے کرکٹ بورڈ کو درخواست لکھی جس میں کہا ہے کہ میں کرکٹ ٹیم کی مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتا، پہلے بھی کپتانی چھوڑنے کی درخواست کی تھی مگر بورڈ نے کپتانی جاری رکھنے کا کہا تھا۔

کرونا رتنے نے پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد کپتانی سے دستبرداری کی درخواست بورڈ کو دے دی ہے اور کہا ہے کہ میں اپنا مکمل فوکس اپنی بیٹنگ پر کرنا چاہتا ہوں۔

دیموتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو جب تک ہو سکا سپورٹ کروں گا، ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو کپتان کے عہدے کے لیے موزوں ہیں مگر کپتان بنانے کا فیصلہ میرا نہیں سلیکشن کمیٹی کا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اگلی سیریز فروری میں ہے اس لیے نئے کپتان کے بارے میں سوچنےکا ابھی بڑا وقت ہے، کرونا رتنے نے اس سے پہلے آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ گال میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/511454/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/511454/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version