حارث رؤف شادی کے بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف شادی کے بندھ میں بندھ گئیے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہے۔
گزشتہ روز حارث رؤف کی بارات روانگی کی مختلف ویڈیو ز سامنے آئی تھیں تاہم اب حارث کی اہلیہ مزنا مسعود کے ہمراہ اسٹیج سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں حارث کو بلیک شیروانی پر لال کلہ پہنے اور گلے میں پھولوں کی مالا پہنے جب کہ مزنا کو خوبصورت لال لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
گزشتہ روز حارث رؤف اپنی دلہن لانے کے لیے بارات لے کر گئے تھے، حارث نے بارات کے لیے روانگی سے قبل صدقے کا بکرا بھی کاٹا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کھلاڑی حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت نہیں کرسکیں گے
قومی کرکٹر حارث رؤف کا ولیمہ آج اسلام آباد میں ہوگا تاہم قومی کرکٹرز خراب موسم کےباعث حارث کے ولیمے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News