Advertisement

ذکاء اشرف اور مصباح الحق کی ملاقات؛ اہم تبدیلیاں متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ (ہی سی بی) کے چیئرمین ذکاء اشرف اور ہیڈ آف کرکٹ کمیٹی مصباح الحق کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں عہدیداروں نے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کو فوری تبدیل کرنے پر اتفاق کیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوچ کے لیے نیا نام بھی تلاش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے ہیڈ آف کرکٹ کیمٹی مصباح الحق کو مکمل اختیار دینے کا فیصلہ کیا جبکہ کرکٹ کمیٹی کو بھی با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ذکاء اشرف نے مصباح الحق سے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے جبکہ کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بھی تجاویز دے گی۔

ذکاء اشرف نے سابق کپتان سے کہا کہ اپنے ساتھ سنئیر کرکٹرز کو ملائیں اور کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ذکاء اشرف نے فیصلہ کیا کہ کرکٹ کمیٹی ہی چیف سلیکٹر اور اراکین  کے نام تجویز کرےگی۔

بعدازاں کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ کرکٹ کمیٹی کے لیے سنئیر سابق کرکٹرز کے نام ایک دو روز تک فائنل ہوجائیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین ذکاء اشرف محمد حفیظ کو سلیکشن کمیٹی کی زمہ داریاں دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ محمد حفیظ پی سی بی میں نوکری کرنے کے لئے پہلے ہی انکار کرچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/739068/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/739068/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version