Advertisement

شاداب خان نے میجر لیگ کرکٹ میں دھوم مچادی

شاداب خان نے میجر لیگ کرکٹ میں دھوم مچادی

قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں دھوم مچادی ہے۔

میجر لیگ کرکٹ میں جمعہ کو سان فرانسسکو یونیکورنز کا میچ ایم آئی نیویارک سے ہوا جس میں شاداب خان نے اپنی ٹیم سان فرانسسکو یونیکورنز کو جیت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اننگز کے ابتدا میں سان فرانسسکو یونیکورنز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ٹاپ آرڈر بلے باز تیزی سے آؤٹ ہوگئے تاہم شاداب خان اور کوری اینڈرسن نے ٹیم کو سہارا دیا اور ایک اہم شراکت قائم کی۔

سات اوورز کے اختتام پر سان فرانسسکو یونیکورنز کے 50 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جس کے بعد شاداب خان اور کوری اینڈرسن نے 129 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

ابتدا میں شاداب خان نے سست رفتاری سے کھیلا اور چھ گیندوں پر صرف تین رنز ہی اسکور کیے لیکن پھر ان کی بیٹنگ میں تیزی آئی جس کے بعد انہوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

قومی کھلاڑی نے صرف 23 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر وہ 30 گیندوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

شاداب خان کی جارحانہ اننگز کی بدولت سان فرانسسکو یونیکورنز 215 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جب کہ اس وقت ان کی صرف 5 وکٹیں ہی گری تھیں۔

Advertisement

کوری اینڈرسن نے بھی شاداب خان کا بھرپور ساتھ دیا اور 52 گیندوں پر 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

شاداب خان نے نہ صرف بیٹنگ بلکہ بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور 32 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ایم آئی نیویارک مقررہ 20 اوورز میں 193 رنز ہی اسکور کرسکی جس کے بعد سان فرانسسکو یونیکورنز نے یہ میچ 22 رنز سے اپنے نام کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version