Advertisement

مشن سری لنکا؛ قومی ٹیم ہیمبنٹوٹا سے گال کے لیے روانہ

مشن سری لنکا؛ قومی ٹیم ہیمبنٹوٹا سے گال کے لیے روانہ

مشن سری لنکا؛ قومی ٹیم ہیمبنٹوٹا سے گال کے لیے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم ہیمبنٹوٹا سے گال کے لیے روانہ ہوگئی ہے اور دو گھنٹے میں گال پہنچ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ آج گال پہنچ کر آرام کرے گا جب کہ قومی ٹیم نے ہیمبنٹوٹا میں سری لنکا کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کھیلا تھا۔

پاکستان ٹیم نے سری لنکا بورڈ الیون سے دو روزہ وارم اپ میچ کھیلا تھا جو بے نتیجہ رہا جب کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 196 رنز بنائے تھے۔

Advertisement

جواب میں قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 342 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود نے 83 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان بابراعظم 79 رنز اور سعود شکیل 61 رنز پر ریٹائرڈ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا بورڈ الیون کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ ڈرا

سری لنکا بورڈ الیون نے دوسری اننگز کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version