سری لنکا اور نیدرلینڈز کے کوالیفائی کرنے کے بعد ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول مکمل

سری لنکا اور نیدرلینڈز کے کوالیفائی کرنے کے بعد ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول مکمل
سری لنکا اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے بعد ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول مکمل ہوگیا ہے۔
سری لنکا اور نیدرلینڈز نے زمبابوے میں کوالیفائر راؤنڈز جیتنے کے بعد آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں اپنی جگہ بنالی ہے۔
سری لنکا نے ہرارے میں کوالیفائر فائنل میں نیدرلینڈز کو شکست دے دی ہے جس کے بعد سری لنکا 7 اکتوبر کو نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا اور 9 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے گروپ مرحلے کی مہم ختم کرے گا۔
کوالیفائر میں رنر اپ رہنے والی نیدرلینڈز 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں پاکستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی اور 11 نومبر کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں میزبان بھارت کے خلاف گروپ مرحلے کی مہم ختم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سارو گنگولی نے ورلڈکپ کی چار فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتادیے
ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر بروز بدھ کو ممبئی میں اور دوسرا سیمی فائنل اگلے دن کولکتہ میں کھیلا جائے گا، دونوں سیمی فائنلز میں ایک ایک ریزرو ڈے ہوگا۔
سری لنکا اور نیدرلینڈز کے کوالیفائی کرنے کے بعد ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول مکمل
ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جب کہ 20 نومبر کو ریزرو ڈے ہوگا، تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کے مقامات:
ٹورنامنٹ کے لیے کل 10 مقامات رکھے گئے ہیں جن میں حیدرآباد، احمد آباد، دھرم شالا، دہلی، چنئی، لکھنؤ، پونے، بنگلورو، ممبئی اور کولکتہ شامل ہیں۔
گوہاٹی اور ترواننت پورم 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک وارم اپ میچز کی میزبانی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

