Advertisement

اے سی سی کی شیڈول جاری کرنے میں پہل؛ صحافیوں کی نشاندہی پر ذکا اشرف مسکرا دئیے

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے ذکا اشرف کی پریس کانفرنس سے پہلے ہی ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا تاہم صحافیوں کی نشاندہی پر ذکا اشرف مسکرا دئیے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سربرا جے شاہ جو کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں بدستور پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنگ کرنے میں مگن ہیں، آج چیئرمین پی سی بی زکا اشرف کی طرف سے شام سوا سات بجے لاہور میں ایشیا کپ کے شیڈول اور ٹرافی کی رونمائی کے حوالے پریس کانفرنس رکھی گئی تھی۔

تاہم زکا اشرف کی پریس کانفرنس سے 15 منٹ پہلے جے شاہ نے ٹوئیٹر پر ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، اس سے پہلے بھی جے شاہ نے ایشیا کپ کے لیے نہ صرف بھارتی ٹیم کو پاکستان لے جانے سے انکار کیا بلکہ ایک وقت پر وہ ایشیا کپ بھی پاکستان سے باہر شفٹ کرنے پر بضد تھے، ایک بار پھر کے شاہ نے میزبان ملک پاکستان سے پہلے ہی شیڈول سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

میڈیا نمائندگان نے جب ذکا اشرف کو نشاندہی کرائی تو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف مسکرا دئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version