سابق بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے
بھارت کے سابق فاسٹ بولر پروین کمار اور ان کے بیٹے ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات بھارتی کھلاڑی پروین کمار کی گاڑی ٹریلر ٹرک سے ٹکرا گئی تھی تاہم کھلاڑی اور ان کے بیٹے بال بال بچ گئے ہیں۔
پروین کمار کہتے ہیں کہ یہ حادثہ بہت خطرناک بھی ہوسکتا تھا، میں اپنے بھتیجے کو چھوڑنے گیا تھا کہ رات کو تقریباً ساڑھے 9 بجے کے قریب ایک بڑے ٹرک نے میری کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔
یہ بھی پڑھیں: رشبھ پنت خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئے
انہوں نے بتایا کہ ہم بالکل ٹھیک ہیں اور میں آپ سے بات کررہا ہوں، ہم کار بڑی ہونے کی وجہ سے بچ گئے ورنہ شدید چوٹیں بھی آسکتی تھیں۔
سابق بھارتی بولر کہتے ہیں کہ میں نے شروع میں سوچا کہ شاید گاڑی کا بمپر ٹوٹ گیا ہوگا لیکن گاڑی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت بھی خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں جب کہ حادثے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

