Advertisement

سعود شکیل ون ڈے میں بھی پرفارم کرنے کے لیے پر عزم

پاکستانی بلے باز سعود شکیل ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی پرفارم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

پی سی بی دیجیٹل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ میرے لیے ایک بہترین موقع ہے تاکہ میں اپنی موجودہ فارم کو کام میں لاسکوں، ٹیسٹ ایک مشکل فارمیٹ ہے اور جب میں نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا تو اس وقت تک میں ٹیسٹ نہیں کھیلا تھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے آسان ہیں، ٹیسٹ کرکٹ نے مجھے کھلاڑی بنایا اور میرے اعتماد میں اضافہ کیا جو اب مجھے ون ڈے میں کام آئے گا۔

سعود شکیل کہتے ہیں کہ جب میں سری لنکا آرہا تھا تو میرے ذہن میں یہ پلان خاص طور پر موجود تھا کہ مجھے کس طرح بیٹنگ کرنی ہے اور اس میں یہ بات خاص کر شامل تھی کہ میری اپروچ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے مختلف ہونی چاہیے۔

قومی بیٹر نے کہا کہ میں نے ذہنی طور پر اپنی اپروچ تبدیل نہیں کی ہے۔ اگر ہم سوئپ کی بات کریں تو میں آف اسپنرز کے خلاف اسے کھیلنے کی تیاری کرچکا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ون ڈے کرکٹ مختلف تقاضہ کرتی ہے جس طرح یہ فارمیٹ آگے بڑھا ہے میں بھی ان تقاضوں کے مطابق اپنی منصوبہ بندی کروں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی بیٹر سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگیل میل عبور کرچکے ہیں، انہوں نے پہلے سات ٹیسٹ میچز میں لگاتار نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جب کہ ان کی بیٹنگ اوسط 87.50 رہی ہے جو کوئی بھی پاکستانی بلے باز پہلے سات ٹیسٹ میچز میں حاصل نہیں کرسکا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں رواں سال جولائی میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف ناٹ آؤٹ 208 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو سری لنکا میں کسی بھی پاکستانی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

ان کی عمدہ کن کارکردگی کی بدولت انہیں ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ وہ 16 ماہ بعد دوبارہ ون ڈے میں واپس آئے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/320547/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/320547/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version