Advertisement

ناروے کپ؛ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی فائنل تک رسائی

ناروے کپ؛ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی فائنل تک رسائی

ناروے کپ؛ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی فائنل تک رسائی

اوسلو میں جمعے کو پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سپر فور مرحلے میں بریمنز کو 2-0 سے شکست دے کر ناروے کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

سیمی فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ نے گول اسکور کیے جب کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں مسلسل ساتویں جیت حاصل کی ہے اور انہیں ایک میچ میں بھی شکست نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان نے مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 28 گول اسکور کیے ہیں جب کہ وہ ٹورنامنٹ کی فتح سے صرف ایک قدم دور ہیں۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے سینڈویکن کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جب کہ کوارٹر فائنل میں دونوں گول فیصل نے اسکور کیے تھے۔

ناروے میں پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے بھی منگل (یکم اگست) کو پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی تھی اور اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی اب تک کی کارکردگی کو سراہا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان ایک فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز کے بینر تلے ناروے کپ میں حصہ لے رہا ہے اور یوں مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیل رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں کل 2,350 ٹیمیں اور تقریباً 30,000 کھلاڑی مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دوحہ میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم رنر اپ رہی تھی۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھی لیکن فائنل میں انہیں مصر کے خلاف پینالٹی پر (4-3) سے شکست ہوئی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/539271/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/539271/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version