Advertisement

نیمار جونیئر کا سعودی کلب الہلال سے دو سال کا معاہدہ

نیمار جونیئر کا سعودی کلب الہلال سے دو سال کا معاہدہ

نیمار جونیئر کا سعودی کلب الہلال سے دو سال کا معاہدہ

برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر نے سعودی کلب الہلال سے دو سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے برازیلین فارورڈ پلیئر نیمار جونیئر کی فروخت کے لیے سعودی پرو لیگ الہلال کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جب کہ یہ معاہدہ کھلاڑی کے میڈیکل سے مشروط ہے۔

نیمار جونیئر نے 2017 میں ہسپانوی کلب بارسلونا سے 222 ملین یورو میں پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیار کی تھی جب کہ پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ 2025 تک معاہدہ طے تھا۔

ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے ٹاپ اسکورر کھلاڑی نے الہلال کلب کے ساتھ ذاتی شرائط پر اتفاق کرلیا ہے اور اب وہ دو سال کے لیے الہلال کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔

نیمار جونیئر ساتھی کھلاڑٰی کالیڈو کولیبالی، روبین نیوس اور سرج ملنکوویچ ساویچ کے ساتھ کلب کو جوائن کریں گے جب کہ یہ کھلاڑی موسم گرما کے شروع میں کلب میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیمار جونیئر نے پیرس سینٹ جرمین سے اپنی راہیں جدا کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کی ایک اہم وجہ دونوں کے درمیان اختلافات تھے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/604436/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/604436/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version