Advertisement

پاکستان نے ملتان اسٹیڈیم میں ون ڈے کی تاریخ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان نے ملتان اسٹیڈیم میں ون ڈے کی تاریخ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان نے ملتان اسٹیڈیم میں ون ڈے کی تاریخ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ملتان اسٹیڈیم میں ون ڈے کی تاریخ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں پاکستان اور سری لنکا میں ایشیاکپ 2023 کا آغاز ہوگیا ہے جس میں آج میزبان ٹیم پاکستان کا مقابلہ نیپال سے جاری ہے جب کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان نے 2003 میں بنگلا دیش کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز بنائے تھے جب کہ یہ اسکور ون ڈے میں پاکستان کا ملتان اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ کے آغاز کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

آج پاکستان ٹیم نے ون ڈے میں 342 رنز بناکر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے جب کہ پاکستان نے نیپال کو افتتاحی میچ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر افتخار احمد نے جارحانہ اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بابر اعظم 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 151 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہ ون ڈے فارمیٹ میں ملتان اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب افتخار احمد نے 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 109 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جب کہ وکٹ کیپر محمد رضوان 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں پاکستان ٹیم کا اگلا مقابلہ 2 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا جو سری لنکا کے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/621146/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/621146/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version