Advertisement

خوش قسمت شخص کون ہے؟ ثانیہ مرزا نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک نئی معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔

ثانیہ مرزا ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں،  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ” خوش قسمت وہ ہے جو اپنے پاس موجود چیز کی قدر کرے، اس وقت جب اس کے پاس وہ چیز موجود ہو” ۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کے اختتام سے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی طلاق کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔

تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں کی تردید یا تصدیق تاحال نہیں کی ہے، کچھ عرصہ قبل شعیب ملک نے ان گردشی خبروں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا بائیو (تعارف) تبدیل کر دیا۔

Advertisement

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ شعیب اور ثانیہ نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو فالو کرنا بھی ترک کردیا ہے لیکن ان قیاس آرائیوں میں اب تک کوئی صداقت نہیں ہے اور دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/685693/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/685693/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version