ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی

ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی
پاکستان ٹیم نے ورلڈ بلائنڈ گیمز کے آخری راؤنڈ میں انگلینڈ کو شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاکستان نے اپنے آخری راؤنڈ میچ بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
پاکستان نے آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی جب کہ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرے ہوئے پاکستان کو 103 رنز کا ہدف دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی
پاکستان کی جانب سے شاہ زیب حیدر نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 10 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان نثار علی نے 35 اور مطیع اللہ نے 22 رنز اسکور کیے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے جب کہ فائنل میں پاکستان کے مدمقابل ٹیم کا فیصلہ کل ہوگا۔
ایونٹ کا فائنل معرکہ 26 اگست کو ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/737177/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/737177/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News