Advertisement

جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ نے یکم ستمبر سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی عبوری کپتان سن لوس اب ٹیم کی قیادت نہیں کریں گی جب کہ ان کی کپتانی میں جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی افریقہ دورہ پاکستان سے قبل جلد ہی نئے کپتان کا اعلان کرے گا جب کہ دورہ پاکستان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگا جب کہ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں 12 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ تھے جب کہ ایک بڑا نام چیلوئے ٹائیرون اسکواڈ کا حصہ نہیں کیونکہ انہوں نے چھٹیوں کی درخواست کی ہے۔

انگلی میں چوٹ کے باعث اینری ڈیرکسن بھی سیریز سے محروم رہیں گی جب کہ وکٹ کیپر مائیک ڈی رائیڈر بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرسکتی ہیں، انہیں کال اپ پر رکھا گیا ہے۔

Advertisement

آل راؤنڈر نونڈومیسو شانگاسے کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ وہ اس سے قبل 2021 میں کھیلی تھیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم سے 5 ستمبر کے دوران کھیلی جائے گی جب کہ ون ڈے سیریز 8 تا 14 ستمبر کے دوران کھیلی جانی ہے۔

جنوبی افریقہ کے 15 رکنی اسکواڈ میں اینیک بوش، تازمین برٹس، نادین ڈی کلرک، مائیک ڈی رائیڈر، لارا گڈال، سینالو جفٹا، ماریزانے کپ، آیابونگا کھاکا، مساباتا کلاس، سنی لوس، نونکولیکو ملابا، تمی سیخوخونے، نونڈومیسو شنگاسے، ڈیلمی ٹکر اور لورا وولوارڈٹ شامل ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/797499/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/797499/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version