آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی بڑی چھلانگ

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی بڑی چھلانگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بڑی چھلانگ لگالی ہے۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی 2-0 سے فتح کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم اور شاہین آفریدی ٹاپ 5 میں شامل
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، انگلینڈ کے جوئے روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن فہرست میں ان سے اوپر ہیں۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایشز سیریز جیتنے کے بعد ایک درجہ ترقی کرکے تیسرے نمبر پر آگئے۔ ایشز ٹیسٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اننگلینڈ کے کھلاڑی جوئے روٹ دوسرے نمبر پر رہے۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے آخری مرتبہ رواں سال مارچ میں ٹیسٹ میچ میں حصہ لیا تھا 883 کی رینکنگ کے ساتھ وہ سرفہرست مقام پر براجمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم تنزلی کے شکار
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں چھ وکٹیں لینے کے بعد تین درجے ترقی کرکے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے سعود شکیل اور عبداللہ شفیق اس وقت بالترتیب 15 ویں اور 21 ویں نمبر پر ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/800933/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/800933/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News