عاقب جاوید نے زمان خان کو نسیم شاہ سے بہتر بولر قرار دے دیا

عاقب جاوید نے زمان خان کو نسیم شاہ سے بہتر بولر قرار دے دیا
سابق کرکٹر عاقب جاوید نے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان کو وائٹ بال کرکٹ میں نسیم شاہ سے بہتر بولر قرار دیا ہے۔
حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عاقب جاوید نے ایشیاکپ 2023 اور افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں جو اسکلز زمان خان کے پاس ہیں تو ڈیتھ اوورز میں ان سے بہتر بولر کوئی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کوئی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق نے شان مسعود اور زمان خان کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی
انہوں نے کہا کہ ابھی ابھی ہم کینیڈا میں کھیل کر آئے ہیں جس میں آپ زمان خان کی پرفارمنس دیکھ سکتے ہیں، لہذا میں وائٹ بال کرکٹ میں نسیم شاہ سے زیادہ بہتر بولر زمان خان کو سمجھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس تین بہترین بولر ہیں شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان اور آپ کی وائٹ بال کرکٹ میں یہی تین بہترین بولر ٹیم کا حصہ ہونے چاہیے۔
عاقب جاوید کہتے ہیں ان تین بولرز کے بعد آپ نسیم شاہ کو دیکھ سکتے ہیں جب کہ اس وقت آپ کو ایک آل راؤنڈر کی طرف جانا چاہیے۔
سابق کرکٹر کہتے ہیں فہیم اشرف کی کارکردگی بھی کوئی متاثر کن نہیں رہی اور حال ہی میں وہ کینیڈا میں بھی اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آل راؤنڈر پر فوکس ہونا چاہیے کیونکہ اگر آپ کے پاس آل راؤنڈر نہیں ہوگا تو آپ کو جدوجہد کرنی پڑسکتی ہے۔
واضح رہے کہ قومی فاسٹ بولر زمان خان نے حال ہی میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں شرکت کی تھی جس میں تباہ کن بولنگ کے باعث انہوں نے سب کی وجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/806165/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/806165/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

