مینز اور ویمنز بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شامل

مینز اور ویمنز بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شامل
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ اور ویمنز بی بی ایل کے ڈرافٹ کے لیے 498 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی.
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ اور ویمن بی بی ایل کے ڈرافٹ کی فہرست جاری کی ہے جس میں اوورسیز ڈرافٹ کے لیے 19 ممالک کی 122 ویمنز کرکٹرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا
مینز بی بی ایل کے لیے 29 ممالک کے 376 کرکٹرز کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ اوورسیز پلییرز کا ڈرافٹ 3 ستمبر کو ہوگا۔
ڈرافٹ میں پاکستان کے افتخار احمد، سرفراز احمد، عمر اکمل، ابرار احمد، آصف علی، سلمان علی آغا، حسن علی، فہیم اشرف اور عمید آصف شامل ہیں۔
علاوہ ازیں دانش عزیز، احمد دانیال، ظفر گوہر، ثمین گل، محمد حفیظ، عامر جمال، اعظم خان، زمان خان، شان مسعود، صہیب مقصود، اسامہ میر، عثمان قادر، محمد رضوان، نسیم شاہ اور خوشدل شاہ کو بھی ڈرافٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
فہرست میں خوشدل شاہ، عبداللہ شفیق، عثمان شنواری، احسان اللہ، عماد وسیم، عامر یامین اور فخر زمان کے نام بھی شامل ہیں جب کہ ویمنز کرکٹرز میں ایمن انور، ندا ڈار،ارم جاوید اور فاطمہ ثنا کے نام شامل ہیں۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/817613/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/817613/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

