Advertisement

کولمبو اسٹرائیکرز کے کپتان کا کھلاڑیوں کو بابر اعظم سے سیکھنے کا مشورہ

کولمبو اسٹرائیکرز کے کپتان کا کھلاڑیوں کو بابر اعظم سے سیکھنے کا مشورہ

کولمبو اسٹرائیکرز کے کپتان کا کھلاڑیوں کو بابر اعظم سے سیکھنے کا مشورہ

لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کے کپتان ڈکویل نے ٹیم کو بابر اعظم سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لنکا پریمیئر لیگ میں بہترین کارکردگی کے باعث میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

پیر کو کولمبو اسٹرائیکرز کا مقابلہ بی لو کینڈی سے ہوا جس میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کولمبو اسٹرائیکرز نے بی لو کینڈی کو 27 رنز سے شکست دی۔

بابر اعظم کی کارکردگی سے متاثر ہوکر کولمبو اسٹرائیکرز کے کپتان نیروشن ڈکویلا میچ کے بعد ٹیم سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

نیروشن ڈکویلا نے بابر اعظم کی مثال دیتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ ان سے سیکھیں اور ان کے کبھی نہ ہار ماننے والے رویے سے متاثر ہوں، خاص طور پر جب آپ مشکل حالات میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا لیکن بابر اعظم نے ہمت نہ ہاری اور ان کی شاندار اننگز کی بدولت ہم اچھا اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ میچ کے ابتدا میں ہی وکٹیں گرنے کے باوجود بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے جس کی بدولت ان کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی تھی۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/825462/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/825462/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version