Advertisement

انٹرنیشنل لیگ کے دوسرے سیزن میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے

انٹرنیشنل لیگ کے دوسرے سیزن میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے

انٹرنیشنل لیگ کے دوسرے سیزن میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیزن میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

انٹرنیشنل لیگ ٹٰی ٹوئنٹی (آئی ایل ٹی ٹوئنٹی) کے دوسرے سیزن کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو اجازت مل گئی ہے جس کے بعد لیگ کے منتظمین نے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے ٹورنامنٹ میں اعلیٰ معیار کے پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے بارے میں امید کا اظہار کیا ہے۔

سبحان احمد کا خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ’’یہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے بڑی خبر ہے کہ پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم سیزن ٹو میں اعلیٰ معیار کے پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے پر امید ہیں اور اس سے ٹورنامنٹ کو فروغ ملے گا‘‘۔

تاہم ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کے مخصوص کھلاڑی کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو پی سی بی نے ایک ہفتے کے لیے آئی ایل ٹی 20 میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑی بھی اپنی دستیابی کے لحاظ سے فیصلہ کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں سال جون کے شروع میں پی سی بی نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے اگلے ایڈیشن کے شیڈول کو ایڈجسٹمنٹ کرے۔

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ایڈیشن فی الحال 2024 میں 13 جنوری سے 12 فروری تک ہونا ہے تاہم پاکستان سپر لیگ کے ساتھ تصادم کی وجہ سے پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے دس دن کی رعایت مانگی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/862781/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/862781/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version