ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پوائنٹس میں کٹوتی، پاکستان اور بھارت کی پوزیشن مضبوط

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پوائنٹس میں کٹوتی، پاکستان اور بھارت کی پوزیشن مضبوط
ایشز سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پوائنٹس میں کٹوتی کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔
ایشز سیریز میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پوائنٹس میں کٹوتی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ان کی پوزیشن متاثر ہوئی ہے جب کہ سر فہرست کا فرق بھی مزید بڑھ گیا ہے۔
انگلینڈ کو ایشز سیریز میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے 19 پوائنٹس اور آسٹریلیا کو 10 پوائنٹس کی پنالٹی لگی ہے جس کے بعد وہ فہرست میں مزید نیچے گر گئے ہیں۔
How the #WTC25 standings look after the Ashes sanctions 📈📉
Advertisement✍: https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/914024/amp/ pic.twitter.com/rw4FvD7hh9
— ICC (@ICC) August 2, 2023
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فہرست میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آگے آگئی ہیں جب کہ پاکستان پہلی اور بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کے ساتھ مہم میں 100 پوائنٹس حاصل کرکے بہترین آغاز کیا ہے جب کہ بھارت 66.66 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ایک میچ اپنے نام کیا جب کہ دوسرا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا تاہم اس میچ میں بھی ان کی پوزیشن مستحکم تھی۔
بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے ابھی تک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا آغاز نہیں کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/914024/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/914024/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

