Advertisement

ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ میتھیو ہیڈن نے پیش گوئی کردی

ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ میتھیو ہیڈن نے پیش گوئی کردی

ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ میتھیو ہیڈن نے پیش گوئی کردی

سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے ایشیاکپ 2023 کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے کی پیش گوئی کردی ہے۔

بھارتی اسپورٹس چینل کے ساتھ گفتگو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے ایشیاکپ 2023 کے ہائی وولٹیج میچ کے حوالے سے اپنے تجربات کی روشنی میں پیش گوئی کی ہے۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف اپنی تیز رفتار گیند بازی اور آف اسٹمپ کے اوپر گیند کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو بھارتی بلے بازوں کے لیے چیلنجنگ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کا شمار اس کرہ ارض کے دلچسپ بولرز میں ہوتا ہے جب کہ یہ بولرز منفرد قسم کے بولرز ہیں جن کی ہر ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے۔

میتھیو ہیڈن کہتے ہیں کہ کینیڈی میں گیند بہت زیادہ باؤنس ہوتی ہے لہذا بھارت کو اس پر نظر رکھنی ہوگی اور خاص طور پر حارث رؤف سے محتاط رہنا ہوگا جب کہ شاہین آفریدی کے خلاف قدامت پسند ہونا پڑے گا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کو یاد رکھیں جب شاہین آفریدی نے وکٹیں حاصل کیں تھیں اور اس گیند کو کبھی نہیں بھول سکتے جو انہوں نے روہت شرما کو کروائی تھی، اس لیے شاہین آفریدی کے خلاف تھوڑی سی احتیاط کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرکے آپ کو اسے پریشر میں لینا ہوگا اور ایسا محسوس کروانا ہوگا کہ آپ گیم میں اوپر ہیں۔

Advertisement

تاہم انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے پر تبصرے کرتا ہوئے مزید کہا کہ اس میچ میں بیٹنگ لائن اپ کے باعث بھارت کا پلڑا بھاری رہے گا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میچ بھارتی ٹیم ہی جیتے گی۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرا کل بروز ہفتہ 2 ستمبر کو کینیڈی کے پالی کیلے انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/176746/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/176746/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version