Advertisement

بیس ماہ بعد ایشون کی بھارتی ٹیم میں واپسی

بیس ماہ بعد ایشون کی بھارتی ٹیم میں واپسی

بیس ماہ بعد ایشون کی بھارتی ٹیم میں واپسی

بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون کی بیس ماہ بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ٹیم میں 20 ماہ بعد اسپنر روی چندرن ایشون کی آسٹریلیا کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں واپسی ہورہی ہے۔ ایشون آسٹریلیا کے خلاف دو ون ڈے میچز کھیلیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ میں سلیکٹرز کے چیئرمین اجیت اگرکر نے اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کو موہالی اور اندور میں ہونے والے میچز میں آرام دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کے ایل راہول کی بطور کپتان واپسی ہورہی ہے جب کہ یہ تنوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کا حصہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرے میچ کے لیے بھارتی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جس میں ایشون اور واشنگٹن سندر بھی شامل ہوں گے۔

Advertisement

زخمی کھلاڑی اکسر پٹیل کی جگہ ایشون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ایشیاکپ کا فائنل کھیلنے والے سندر بھی آسٹریلیا کے خلاف دونوں میچز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ روی چندرن ایشون نے بھارت کی جانب سے 100 ون ڈے میچز میں 150 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ اس سے قبل انہوں نے دسمبر 2021 میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/361650/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/361650/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version