Advertisement

سوشل میڈیا آنے سے لوگوں کی پرائیوسی ختم ہوگئی ہے؛ شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ طواف کے دوران بھی لوگ ان کی با پردہ اہلیہ کی ویڈیوز بناتے رہے۔

نجی چینل کے ایک پروگرام میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طواف کے دوران اپنی با پردہ اہلیہ کی ویڈیوز بنانے والوں کو روکا تاہم وہ نہیں مانے۔ منع کرنے کے باجود ویڈیوز بنانے والوں سے موبائل چھینا تاہم بعد میں معذرت کی کیونکہ وہ خدا کےگھر میں تھے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ائیرپورٹ یا عوامی مقامات پر چھپ چھپ کر جو لوگ ویڈیوز بناتے ہیں اس پر افسوس نہیں ہوتا لیکن مقدس مقامات پر منع کرنے کے باجود جو ویڈیوز بنائی گئیں اس پر دکھ ہوا۔ سوشل میڈیا آنے سے لوگوں کی پرائیوسی ختم ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ اسٹار نے شکوہ کیا کہ سب کو معلوم ہے کہ وہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کرتے لیکن لوگ پھر بھی ان کے اہل خانہ کی ویڈیوز بنانے کی کوشش کرتے ہیں جو انتہائی غلط ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ  وہ سوشل میڈیا کے خلاف نہیں لیکن اس کے استعمال کے لیے تعلیم لازمی ہے۔

Advertisement

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیم تو نہ پہنچ سکی لیکن وائی فائی پہنچ گیا۔ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری سے کرنا چاہیے اور یہ پتا ہونا چاہیے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/375639/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/375639/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version