Advertisement

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف جیت کے دو اہم مواقع ضائع کردیے

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف جیت کے دو اہم مواقع ضائع کردیے

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف جیت کے دو اہم مواقع ضائع کردیے

گزشتہ روز ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایشیاکپ 2023 کے میچز جاری ہیں جس کے سپر فور مرحلے کا اہم میچ گزشتہ روز کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا جس کو سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر پورا کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بارش کی وجہ سے میچ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں اوورز کی تعداد فی سائیڈ 45 اوور تک کردی گئی، 27 ویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز تھا جس کے بعد بارش شروع ہوگئی۔

28 ویں اوور کی چوتھی گیند پر محمد نواز آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بارش کے وقفے سے قبل پاکستان ٹیم کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز ہوگیا۔

وقت کی کمی کے باعث میچ کو 42 اوورز فی سائیڈ تک محدود کردیا گیا جب کہ پاکستان نے محمد رضوان کے 86 رنز کی بدولت شاندار واپسی کرتے ہوئے آخری دس اوورز میں 102 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

تاہم کہانی میں موڑ کی ایک اہم وجہ ڈی ایل ایس طریقہ رہا اور سری لنکا کا ہدف اننگز کے درمیانی وقفے کی وجہ سے ایک رنز کم ہوگیا جو بارش کی تاخیر سے عین قبل پاکستان نے اپنی پانچویں وکٹ گنوانے سے حاصل کیا تھا۔

Advertisement

اگر محمد نواز بارش کے وقفے سے قبل اپنی وکٹ بچانے میں کامیاب رہتے تو ممکنہ طور پر ہدف ایڈجسٹ نہیں کیا جاتا یا پھر نتائج کو تبدیل کرتے ہوئے اسے بڑھایا بھی جاسکتا تھا۔

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا پاکستان کی جانب سے ایک اور اہم موقع کو ضائع کرنے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’پاکستان نے آخری گیند پر رن آؤٹ کا موقع ضائع کردیا کیونکہ جس وقت زمان خان نے گیند کروائی تو اس سے قبل ہی نان اسٹرائیکر پتھیرانا کریز سے آگے بڑھ چکے تھے‘‘۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/401982/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/401982/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی 20 باؤلرز رینکنگ: بھارتی ورن چکروتی نمبر ون، پاکستانی باؤلرز کی بڑی ترقی
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
میچ ریفری تبدیل، ایشیا کپ تنازع حل ہو گیا، پاکستان آج میچ کھیلے گا
ایشیا کپ 2025: بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
پہلا ونڈے؛ پاکستان ویمنز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version