جان سینا کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی نامور ریسلر اور سابق چیمپئین جان سینا نے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری ریٹائرمنٹ جلد ہوسکتی ہے لیکن ابھی کچھ وقت ہے۔
ہالی ووڈ کی معروف فلموں میں اداکاری کو جوہر دکھانے والے جان سینا نے کہا کہ ’’میری عمر 46 سال ہوچکی ہے اور شاید 47 سال کی عمر تک مزید ریسلنگ جاری رکھوں گا، ڈبلیو ڈبلیو ای میں دو دہائیوں سے زائد کا وقت گزار چکا ہوں اب خود کو آرام دینا چاہتا ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’رِنگ میں آج میری پرفارمنس نہیں لیکن بہت دور بھی نہیں، اب سوچ رہا ہوں مجھے آگے کیا کرنا ہے‘‘۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/459776/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/459776/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

